جھارکھنڈ،30مارچ(ایجنسی)جھارکھنڈ کے گڑھواgarhwaمیں پیر کی صبح ایک بس کے کھائی میں گر جانے سے 10 مسافروں کی موت ہو گئی اور 25 دیگر زخمی ہو گئے.معلومات کے مطابق یہ حادثہ گڑھوا- امبیکا پور سڑک پر اس وقت ہوا جب ڈرائیور نے بس پر سے کنٹرول کھو دیا اور بس گہری کھائی میں گر گئی. پولیس حکام نے بتایا کہ بس چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ سے بہار کے ساسارام جا رہی تھی. اسی دوران راستے
میں وہ صبح قریب پانچ بجے کھائی میں گر گئی.
زخمیوں کو علاج کے لئے گڑھوا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے. پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو خواتین اور آٹھ مرد بھی شامل ہیں. بس رائے گڑھ سے گڑھوا آ رہی تھی تبھی بس تقریبا 40 فٹ گہری کھائی میں گر گئی. مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہیں.